کراچی، ڈیفنس میں فلیٹ سے زنجیروں میں قید خاتون بازیاب

کراچی، ڈیفنس میں فلیٹ سے زنجیروں میں قید خاتون بازیاب

پولیس کے مطابق فلیٹ میں خاتون کی چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں نے مدد گار 15کو آگاہ کیا
کراچی، ڈیفنس میں فلیٹ سے زنجیروں میں قید خاتون بازیاب

Webdesk

|

11 Jan 2026

کراچی: پولیس نے ڈیفنس فیز 5 میں واقع فلیٹ کے کمرے سے زنجیروں میں قید خاتون کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 5 کمرشل ایریا میں واقع فلیٹ میں خاتون کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھے جانے کی اطلاع مدد گار 15 کو ملی، جس پر ایس ایچ او تھانہ درخشاں پولیس پارٹی کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچے۔

ایس ایچ او تھانہ درخشاں ریاض نیازی نے بتایا کہ خاتون کو غیر قانونی طور پر قید کیے جانے کی اطلاع پر پہنچے تو مذکورہ فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا تاہم پڑوسیوں کی موجودگی میں فلیٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو فاطمہ نامی خاتون کو اس کی گردن، ہاتھ اور پائوں میں لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر قید کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کٹر مشین کی مدد سے زنجیریں کاٹ کر خاتون کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔متاثرہ خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ شیریں جناح کالونی کی رہائشی ہیں، ان کے سابق شوہر نے انہیں اپنے بچوں کے اخراجات دینے کے بہانے مذکورہ فلیٹ پر بلایا تھا۔

پولیس کو خاتون نے بتایا کہ جب وہ صبح 9 بجے کے قریب فلیٹ پر پہنچیں تو ان کے سابق شوہر نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے زبردستی بیڈ روم میں بند کر کے زنجیروں سے باندھ دیا۔

پولیس کے مطابق فلیٹ میں خاتون کی چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں نے مدد گار 15کو آگاہ کیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!