پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

اسکیمرز آپ کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کیلئے پی ٹی اے، ایف آئی اے اور بینکوں کی نقالی کر رہے ہیں۔
پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

Webdesk

|

11 Jan 2026

کراچی: پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسکیمرز آپ کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کیلئے پی ٹی اے، ایف آئی اے اور بینکوں کی نقالی کر رہے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کبھی بھی کال یا میسج پر آپ سے او ٹی پی، پن، شناختی کارڈ یا بائیو میٹرک نہیں مانگے گا، اتھارٹی نے کہا کہ موبائل صارفین کو چوکنا رہنے اور صرف سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!