سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت بھی 256روپے کے اضافے سے 220680روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

Webdesk

|

15 Aug 2024

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 2454ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 257400 روپے کی سطح پر آگئی ۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 256روپے کے اضافے سے 220680روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!