ثنا میر قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں
یہ لوگ خواتین کرکٹرز کی اے آئی سے ویڈیوز بنا کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، موجودہ مائنڈ سیٹ سے تکلیف ہے
Webdesk
|
27 Jun 2026
کراچی: قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر آگ بگولہ ہوگئیں۔
سابق کپتان نے سوال کیا کہ کیا ہماری مردوں کی ٹیم ورلڈکپ نہیں ہاری، ان کے پرفارمنس اوپر نیچے نہیں ہوئیں ؟ آج تک خاتون کرکٹر نے مرد کرکٹر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ تندور پر روٹی اچھی لگاتا ہے اور انہیں وہی لگانی چاہیے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ صرف جنس کو لے کر زیادہ تنقید ہو رہی ہے، یہ لوگ خواتین کرکٹرز کی اے آئی سے ویڈیوز بنا کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، موجودہ مائنڈ سیٹ سے تکلیف ہے، جب تک اس مائنڈ سیٹ کو نہیں بدلیں گے ہم کہیں نہیں پہنچیں گے۔
Comments
0 comment