ثانیہ مرزا اور ندا یاسر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ

ثانیہ مرزا اور ندا یاسر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ حج سے ایک بہتر انسان بن کر واپس آئیں گی۔
ثانیہ مرزا اور ندا یاسر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ

Webdesk

|

9 Jun 2024

بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گی، ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

ثانیہ مرزا نے اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'اللہ نے مجھے فریضہ حج کی ادائیگی سے نوازا ہے اور میں زندگی بدل دینے والے اس تجربے کیلئے تیاریاں کررہی ہوں'۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سب سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ 'اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے  اور اس بابرکت راستے پر میری رہنمائی فرمائے، آپ سب مجھے اپنی دعاں میں یاد رکھیں'۔

 ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ حج سے ایک بہتر انسان بن کر واپس آئیں گی۔

دوسری جانب معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ندا یاسر حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ندا یاسر نے اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں حجاب اور عبایہ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں حج کے لیے روانہ ہورہی ہوں، مجھے اپنی دعاں میں لازمی یاد رکھیے گا۔

ندا یاسر نے اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں سے مزید کہا کہ اس مبارک موقع پر، میرا پیچھلا کہا سنا معاف کیجیے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!