ٹی20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر ایونٹ چھوڑ کر وطن روانہ
ان کی جگہ کائل جیمنسن کو موقع مل سکتا ہے۔
Webdesk
|
16 Feb 2026
کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن اچانک ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔
لوکی فرگوسن کینیڈا کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنی ٹیم کے آخری گروپ میچ میں شرکت نہ کر نے کا بتایا گیا فاسٹ بولر کو گھر میں بچے کی ولادت کے پیش نظر رخصت دی گئی ہے، وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے وطن واپس جارہے ہیں۔
کیوی کوچ روب والٹر نے کہا کہ یہ فرگوسن اور ان کی اہلیہ ایما کے لیے اہم لمحات ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے گھر پر موجود ہوں گے۔
کوچ نے امید ظاہر کی کہ وہ سپر 8 مرحلے سے پہلے واپس آئیں گے جبکہ ان کی جگہ کائل جیمنسن کو موقع مل سکتا ہے۔
Comments
0 comment