اونٹ کے بعد گدھے کی بھی ٹانگ توڑ دی گئی، ملزم گرفتار

اونٹ کے بعد گدھے کی بھی ٹانگ توڑ دی گئی، ملزم گرفتار

ملزم کا گدھا اور سڑک پر موجود دوسری گاڑی کا گدھا لڑ پڑے تھے۔
اونٹ کے بعد گدھے کی بھی ٹانگ توڑ دی گئی، ملزم گرفتار

Webdesk

|

16 Jun 2024

حیدرآباد میں تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دینے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم خود بھی گدھا گاڑی چلاتا ہے،گزشتہ روز ملزم نے ایک دوسری گاڑی کے گدھے پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا گدھا اور سڑک پر موجود دوسری گاڑی کا گدھا لڑ پڑے تھے۔

بے رحم ملزم نے گدھوں کی لڑائی پر دوسری گاڑی کے گدھے پرڈنڈے برسا دیے جس سے گدھے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!