واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا

واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا

آپ کا واٹس ایپ اکائونٹ اگر کسی غیر فعال، بلاک، منسوخ شدہ یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک ہے تو جلد ہی ناقابل رسائی ہوسکتا ہے۔
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا

Webdesk

|

19 May 2026

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے واٹس ایپ اکائونٹ سے منسلک سمز سے متعلق انتباہ جاری کردیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کی ڈیجیٹل شناخت آپ کی ذمہ داری ہے، اپنے واٹس ایپ سے منسلک غیرفعال یا غیر رجسٹرڈ سمز کی بروقت تصدیق یقینی بنائیں۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کا واٹس ایپ اکائونٹ اگر کسی غیر فعال، بلاک، منسوخ شدہ یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک ہے تو جلد ہی ناقابل رسائی ہوسکتا ہے۔

پی ٹی اے نے کہاکہ اپنے اکائونٹس، چیٹس، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ نمبر فعال سم سے منسلک ہو۔

پوسٹ میں اس حوالے سے صارفین کو کچھ ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اگر ضرورت ہو تو بائیو میٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کے لیے اپنی قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔

اگر آپ کی موجودہ سم غیر فعال ہے تو فورا اپنا واٹس ایپ اکائونٹ کسی تصدیق شدہ اور فعال سم پر منتقل کریں۔یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ نمبر کسی فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!