ایبٹ آباد میں ماں نے 3 بچوں کو ذبح کردیا

ایبٹ آباد میں ماں نے 3 بچوں کو ذبح کردیا

9 سال کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ،7 اور 4 سال کی بیٹیوں کی اسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔
ایبٹ آباد میں ماں نے 3 بچوں کو ذبح کردیا

Webdesk

|

18 Jul 2024

ایبٹ آباد : تھانا نواں شہر میں ماں نے 3 بچوں کو ذبح کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

پولیس کے مطابق 9 سال کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ،7 اور 4 سال کی بیٹیوں کی اسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔

 دوسری جانب شہر قائد کے علاقے اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے، دو نامعلوم ملزمان مقتول یاسین کے گھر کے باہر موجود تھے، یاسین جیسے ہی گھر سے نکلا ملزمان نے عقب سے فائرنگ کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!