یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی شامی باغیوں کے حامی شام کے سفارت خانے میں داخل ہوگئے اور چھت پر باغیوں کا پرچم لہرا دیا۔
یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

Webdesk

|

9 Dec 2024

ایتھنز: شام میں بشارالاسد کی دہائیوں سے جاری حکومت کے خاتمے کے بعد باغیوں کے حامیوں کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں جشن منایا جا رہا ہے اور شام کے سفارت خانوں میں داخل ہونے کی کوش کی جا رہی ہے۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی شامی باغیوں کے حامی شام کے سفارت خانے میں داخل ہوگئے اور چھت پر باغیوں کا پرچم لہرا دیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شامی باغیوں کے حامیوں نے جشن مناتے ہوئے سفارت خانے کی عمارت کی چھت پر جھنڈا لہرا دیا۔

پولیس کی جانب سے ان افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی اور سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں داخل ہو کر 4 افراد کو حراست میں لے گیا لیکن عمارت کی چھت پر پرچم لہرانے دیا۔

ایتھنز میں قائم سفارت خانے کے باہر بھی بشارالاسد کے مخالفین جمع تھے اور جشن منا رہے تھے۔

جشن میں شریک 59 سالہ شامی باشندہ علومپینٹ معروف نے بتایا کہ ہماری خوشی ناقابل بیان ہے، 55 سال کی خوف ناک ڈکٹیٹر شپ کا بالآخر خاتمہ ہوگیا ہے، آمر بھاگ گیا ہے اور عوام موجود ہیں۔

یونان کے مقامی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ مظاہرین نے سفارت خانے میں لگی ہوئی بشارالاسد کی تصویر بھی پھاڑ دی لیکن پولیس کے سینئر افسران نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!