یونس خان نے فخر زمان اور صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟

یونس خان نے فخر زمان اور صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟

سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی کا مؤقف بہترین تھا
یونس خان نے فخر زمان اور صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟

Webdesk

|

26 Dec 2024

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ فخر زمان کو ٹیم میں ضرور ہونا چاہیے، فخر زمان اور صائم ایوب اگر اوپننگ کریں گے تو ون ڈے میں ہم 400 رنز بناسکتے ہیں۔

سابق کپتان یونس خان کاکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صائم ایوب اور فخرزمان فارم میں ہیں، فخر زمان اور صائم ایوب کو نیچے نمبرز  پر نہیں کھلانا چاہیے، ایسے پلیئرز جو ٹیم کے لیے کھیلتے ہوں ان کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

 دونوں کھلاڑیوں کو اوپنر کھلانے سے ٹی ٹوئنٹی میں بھی 250 رنز ہوسکتے ہیں۔

سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی کا مؤقف بہترین تھا، اچھی بات ہے پاکستان میں بڑا ٹورنامنٹ ہو رہا ہے، جب آپ اپنے سے اچھے رینک کی ٹیم سے کھیلتے ہیں تو فائدہ ہوتا ہے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچزپاکستان میں ہو رہے ہیں یہ خوش آئند بات ہے، نو سال ہم نے پاکستان سے باہرکرکٹ کھیلی، ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے۔

یہ اچھی بات ہے پاکستان میں بڑا ٹورنامنٹ ہورہا ہے ، میری خواہش ہے پاک بھارت کرکٹ مستقل ہو، میں ہمیشہ پاک بھارت کرکٹ کی بات کرتا ہوں ، بھارت کے خلاف کھیل کر آپ بڑے پلیئر بنتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!