1 hour ago
یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف کرادیا
Webdesk
|
5 Dec 2025
کراچی: یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے یوٹیوب ری کیپ 2025 متعارف کر ادیا ہے، جس کے ذریعے ہر صارف سال بھر میں دیکھی جانے والی ویڈیوز، چینلز اور موضوعات کا خلاصہ آسانی سے دیکھ سکے گا۔
یہ فیچر نہ صرف صارف کی دلچسپیوں کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ وہ کس نوعیت کے ویور ہیں، جیسے ایڈونچرر، کریئیٹو اسپرٹ یا ڈریمر۔یہ فیچر شمالی امریکا میں فعال ہوچکا ہے اور رواں ہفتے دنیا بھر میں صارفین تک پہنچ جائے گا۔
یوٹیوب ری کیپ زیادہ سے زیادہ 12 کارڈز پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں سب سے زیادہ دیکھے گئے چینلز، بار بار دیکھی جانے والی ویڈیوز، دیکھنے کے رحجانات اور صارف کی شخصیت کی جھلک شامل ہوتی ہے۔
یوٹیوب کے مطابق یہ فیچر صارفین کی رائے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جس کے لیے نو مختلف مرحلوں میں فیڈبیک جمع کیا گیا۔ اس عمل سے کئی قسم کی ناظرین کی شخصیات سامنے آئیں، جن میں ایڈونچرر، اسکل بلڈر، کریئیٹو اسپرٹ، سن شائنر، ونڈر سیکر اور کنیکٹر شامل ہیں، جبکہ فلاسفر اور ڈریمر جیسے پروفائل نسبتا کم پائے گئے۔
یوٹیوب نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب صارفین اپنا سالانہ ری کیپ براہِ راست یوٹیوب یا فراہم کردہ لنک کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، جس میں ان تمام لمحات اور تخلیق کاروں کا خلاصہ موجود ہوگا جنہوں نے 2025 میں ان کی واچ ہسٹری کو متاثر کیا۔
موسیقی کے شوقین صارفین کے لیے یوٹیوب میوزک ایپ میں الگ میوزک ری کیپ سیکشن بھی شامل ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی پسندیدہ موسیقی اور پوڈکاسٹس کا سالانہ جائزہ دیکھ سکتے ہیں۔
یوٹیوب کا یہ نیا فیچر صارفین کو ایک سادہ مگر دلچسپ انداز میں سال بھر کی واچ ہسٹری دوبارہ دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
Comments
0 comment