زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کس بات پر ہے؟ فردوس جمال نے بتادیا

زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کس بات پر ہے؟ فردوس جمال نے بتادیا

میں 70 سال کا ہوچکا ہوں، اب آگے مجھے موت کے سوائے کچھ بھی نظر نہیں آتا۔
زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کس بات پر ہے؟ فردوس جمال نے بتادیا

Webdesk

|

18 Sep 2024

 لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ ان کی شادی غلط وقت غلط لوگوں میں ہوئی۔جو میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔

نجی چینل پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میں اپنی ماں کی گود سے ہی فنکار پیدا ہوا، میرے والدین نے اپنی زندگی میں میرے فن اور صلاحیتوں کو بہت سراہا لیکن ان کی وفات کے بعد، سب کچھ بدل گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ میری شادی غلط وقت پر اور غلط لوگوں میں ہوئی، میرے اہلیہ اور میرے سسرالی میرے لیے بطور فنکار سازگار نہیں تھے۔

فردوس جمال نے کہا کہ غلط شادی نے نہ صرف مجھے تنہا کیا بلکہ میرے شخصیت اور زندگی بھی بدل کر رکھ دی، میں 70 سال کا ہوچکا ہوں، اب آگے مجھے موت کے سوائے کچھ بھی نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک فنکار ہوں تو میری شادی کسی فنکارہ یا فنکار خاندان میں ہونی چاہیے تھی کیونکہ ایک فنکار ہی کسی کے فن کی قدر کرسکتا ہے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی شادی اور بچوں سے بہت خوش ہوں بلکہ میں سب سے زیادہ خوش تو اپنے بڑے بیٹے حمزہ جمال کی پیدائش پر ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!