4 hours ago
35دن تک اغواء کرکے رکھا گیا تھا، حسن احمد کا انکشاف
Webdesk
|
21 Nov 2025
کراچی: معروف اداکار و ماڈل حسن احمد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 35دن تک اغوا کرکے رکھا گیا تھا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ان اور ان کے خاندان کیلئے انتہائی مشکل دور تھا۔حسن احمد کے مطابق اغوا کے دوران انہیں اندھیرے میں رکھا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے انہیں بازیاب کرایا۔
اداکار نے بتایا کہ صدمہ اس قدر شدید تھا کہ صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگا۔انہوں نے کہا کہ اغوا کے دنوں میں انہوں نے محسوس کیا کہ شاید انہوں نے زندگی میں کوئی غلطی کی ہے، اسی لیے رہا ہونے کے بعد انہوں نے گھر پہنچتے ہی سب سے معافی مانگی۔
حتیٰ کہ گھریلو ملازمین کے قدم بھی چومے۔ اداکار کے مطابق اس واقعے نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر چھوڑا۔
Comments
0 comment