'6 فٹ 2 انچ قد' : طوبی انور نے جیون ساتھی کی خوبیاں بیان کردیں
ویب ڈیسک
|
7 Nov 2024
مرحوم اور معروف پاکستانی اینکر و سیاست دان عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ طوبی انور کو نئے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔
لندن میں مقیم پاکستانی اداکارہ طوبی انور نے حال ہی میں نجی شو میں شرکت کی اور جیون ساتھی کی تلاش کے حوالے سے بتایا۔
اسی کے ساتھ اداکارہ نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بیان کیں۔
طوبی انور نے کہا کہ میرے نزدیک ایسا کوئی شخص نہیں جو مثالی ہو البتہ میں ایسے شخص کو مثالی سمجھتی ہوں جو اچھا انسان، دانشور اور عاجز مزاج والا ہو۔
طوبی انور نے مزید کہا کہ اس کا قدر کم سے کم 6 فٹ 2 انچ ہونا چاہیے۔ اداکارہ نے اپنی مصروفیت کے حوالے سے بتایا کہ وہ شوبز کے ساتھ پڑھائی میں مصروف ہیں اور مصروفیت کے باوجود پڑھائی کیلیے وقت نکالتی ہیں جس میں انہیں مزہ بھی آتا ہے۔
Comments
0 comment