علیزے شاہ شازیہ منظور پر برس پڑیں

علیزے شاہ شازیہ منظور پر برس پڑیں

سچی قدر کو ثابت کرنے کے لیے کسی کو گرانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
علیزے شاہ شازیہ منظور پر برس پڑیں

Webdesk

|

30 Jan 2026

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکارہ شازیہ منظور پر شدید تنقید کی ہے۔

علیزے شاہ مختلف تنازعات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں اور ان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تنازعات میں سے ایک شازیہ منظور کے ساتھ دسمبر 2021 میں فیشن شو کے دوران ہونے والا جھگڑا بھی شامل ہے۔

یہ جھگڑا فیشن شو میں گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران اداکارہ کے ریمپ پر گرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔

حال ہی میں شازیہ منظور نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران جب یہ دعوی کیا کہ میں نے فیشن شو کے دوران علیزے شاہ کو جان بوجھ کر دھکا نہیں دیا تو یہ تنازع ایک بار پر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس حوالے سے اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ کسی کے سینئر ہونے کی وجہ سے خلوص کی توقع رکھنا دیوار پر سر مارنے کے مترادف ہے۔انہوں نے لکھا کہ بزرگی خود بخود حکمت، سلیقہ مندی یا ایمانداری کے برابر نہیں ہوتی۔

علیزے شاہ نے لکھا کہ سینئرز کا اپنے کام کی بجائے تنازعات کے ذریعے بار بار شہرت حاصل کرنا واقعی مایوس کن بات ہے۔

انہوں نے شازیہ منظور سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں امید کرتی ہوں کہ آپ ماڈلز اور اداکاروں کو بار بار گرانے کے بجائے اپنے کام، موسیقی اور ٹیلنٹ کی وجہ سے وائرل ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ سچی قدر کو ثابت کرنے کے لیے کسی کو گرانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!