عمران ہاشمی نے جاوید شیخ کے شکوے کا جواب دے دیا
عمران ہاشمی نے جاوید شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات یاد نہیں ۔

Webdesk
|
25 Mar 2025
لاہور: بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کے خود سے منسلک برے رویے کے بیان کو عجیب قرار دے دیا۔
اپنی 46ویں سالگرہ پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران ہاشمی نے جاوید شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات یاد نہیں ۔
یہ بہت عرصہ پہلے ہوئی تھی لیکن مجھے یاد ہے کہ میرے اور جاوید شیخ کے ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے۔عمران ہاشمی نے مزید کہا کہ ان کا بیان عجیب ہے۔
اس وقت میری عمر 20 سال تھی اور وہ میری عمر کے نہیں تھے اس لیے ہم کبھی دوست نہیں بن سکے لیکن وہ جو کہہ رہے ہیں اس حوالے سے مجھے کچھ یاد نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ جاوید شیخ اپنے ساتھ کیا واپس لے گئے۔
Comments
0 comment