عاصم اظہر نے انسٹاگرام پوسٹیں اور سب کو انفالو کرنے کی وجہ بتادی
ویب ڈیسک
|
27 Apr 2024
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے دو روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بالکل خالی کردیا تھا۔
عاصم اظہر کی جانب سے تمام اکاؤنٹس کو ان فالو اور پوسٹیں ڈیلیٹ کردی گئیں تھی جس پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔
دو روز کی خاموشی کے بعد اب عاصم اظہر نے بتایا کہ وہ نئے سرے سے آغاز کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میوزک انڈسٹری میں دس سال مکمل ہونے کے بعد وہ اپنا نیا البم بے مطلب ریلیز کرنے جارہے ہیں جو یکم مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔
پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے پر عاصم اظہر نے مؤقف اختیارکیا کہ چونکہ میں ایک نئے انداز سے سفر کا آغاز کررہا ہوں اس لیے ہر چیز سے بے مطلب ہونا چاہتا ہوں تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنا براڈ کاسٹ چینل بھی متعارف کرانے جارہے ہیں۔
مداحوں کی تشویش ’میرب سے بریک’ اپ کے امکان کو بھی عاصم اظہر نے مسترد کیا اور انہیں اپنا سپورٹ سسٹم قرار دیا۔
Comments
0 comment