1 hour ago
عتیقہ اوڈھو 58 برس کی ہو گئیں
عتیقہ اوڈھو 12فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں
Webdesk
|
12 Feb 2026
کراچی: پاکستان کی معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو 12فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النساء سے کیا۔
ان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں '' انگار وادی،نجات،کرچیاں،چاہتیں،ہمسفر،دشت،آن '' اور دیگر قابل ذکر ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں '' جو ڈر گیا وہ مر گیا ،ممی اور مجھے چاند چاہیے '' شامل ہیں ۔
Comments
0 comment