عائزہ خان اور دانش تیمور بچوں کی بڑھتی عمر کیوجہ سے پریشان، مداحوں سے اپیل کردی

عائزہ خان اور دانش تیمور بچوں کی بڑھتی عمر کیوجہ سے پریشان، مداحوں سے اپیل کردی

عائزہ نے ایک روز قبل تصویر شیئر کرنے کے بعد پرائیویسی کی اپیل کی ہے
عائزہ خان اور دانش تیمور بچوں کی بڑھتی عمر کیوجہ سے پریشان، مداحوں سے اپیل کردی

ویب ڈیسک

|

30 Mar 2025

شوبز انڈسٹری کے مشہور جوڑے عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنے مداحوں اور فالوورز سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بچوں رایان اور حورین کی پرائیویسی کا احترام کریں۔  

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جیسے جیسے ان کے بچے بڑے ہو رہے ہیں، والدین کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں زیادہ بچائیں۔  

عائزہ نے لکھا کہ "ہمارے بچے بڑے ہو رہے ہیں اور ان کی اپنی منفرد زندگیاں ہیں، والدین ہونے کے ناطے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی پرائیویسی کو محفوظ رکھیں تاکہ وہ پبلک دباؤ کے بغیر زندگی کو آزادی سے جی سکیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’جب تک وہ 18 سال کے نہیں ہوجاتے اور خود فیصلہ نہیں کرتے کہ وہ سوشل میڈیا کا حصہ بننا چاہتے ہیں، ہم نے ان کی زندگیوں کو پرائیویٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

اس کے ساتھ ہی جوڑے نے اپنے بچوں کے نام سے چلنے والے تمام فین پیجز کو بھی درخواست کی کہ وہ انہیں ڈی ایکٹیویٹ کر دیں تاکہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جا سکے۔  

یہ اپیل اس وقت سامنے آئی ہے جب کل ہی عائزہ خان نے حورین کے پہلے روزے کی خوشی میں خاندانی تصاویر شیئر کی تھیں۔  

ان کے اس پیغام نے سوشل میڈیا پر بچوں کی پرائیویسی کے حوالے سے ایک اہم بحث چھیڑ دی ہے، جس میں سیلیبریٹیز کے والدین کو پیش آنے والے چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!