آپکا بچہ کب پیدا ہورہا ہے؟ مریم نفیس سے مرد فین کا سوال
ویب ڈیسک
|
28 Jan 2025
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے مرد فین کی جانب سے پوچھے گئے ذاتی سوال پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام کے ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران، ایک فین نے ان کے بچے کی پیدائش کے بارے میں پوچھا۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جواب دیتے ہوئے، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، "کیا مرد بھی ایسے سوال پوچھتے ہیں؟" مریم نفیس نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئےمزید کہا کہ بچہ جلد پیدا ہونے والا ہے۔
مریم نفیس اپنے فینز کے ساتھ بات چیت کرنے میں مصروف رہتی ہیں، جبکہ وہ پاکستان میں عوامی شخصیات، خاص طور پر خواتین، کو ان کی ظاہری شکل اور لباس کے حوالے سے آن لائن تنقید کا سامنا کرنے کی بات بھی تسلیم کرتی ہیں۔
اس سے قبل، جب اپنے حمل کو واضح کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کا ردِ عمل ایسا تھا جیسا کہ انہوں نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے یہ سب پاکستان کے عوام نے پہلی بار دیکھا ہے۔
Comments
0 comment