جب سے جن دیکھا گھر سے نکلتے وقت تین بار آیت الکرسی پڑھتی ہوں، کبری خان
Webdesk
|
15 Jun 2024
معروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے جن دیکھا اور پھر اُس کے بعد گھر سے باہر جاتے وقت آیت الکرسی پڑھ کر پھونکتی ہیں۔
نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کبری خان نے انکشاف کیا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے حقیقت میں جن دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ آزاد کشمیر میں ہورہی تھی اور کمرے میں جن آگیا تھا۔
کبری کے مطابق ’میں کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی کوئی دوسری مخلوق اندر آئی اور اُس نے میری طرف دیکھا، جس کے بعد وہ خوف کے مارے کانپنے لگیں اور پھر موبائل پر سورۃ رحمان و سورۃ البقرۃ کی تلاوت لگادی۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب اس واقعے کا ذکر منتظمین سے کیا تو معلوم ہوا کہ گھر کے کمرے کی دیوار کے ساتھ قبرستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُس روز کے بعد سے میں جب بھی گھر سے باہر جاتی ہوں تو خود پر تین بار آیت الکرسی پڑھ کر پھونکتی ہوں۔
Comments
0 comment