بچپن سے دماغی بیماری میں مبتلا تھی، بیٹی کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگتا ہے، عالیہ بھٹ
ویب ڈیسک
|
15 Oct 2024
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے دماغی مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اس بیماری کا احساس بچپن سے ہی ہوگیا تھا۔
اپنی نئی فلم جگرا کی تشہیر کے حوالے سے دیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بیماری سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ مجھے بچپن میں محسوس ہوگیاتھا کہ دوستوں سے بات کرتے کرتے کہیں اور کھو جاتی ہوں، اس وجہ سے میں نے نفسیاتی ٹیسٹ کرایا تو مجھے اے ڈی ایچ ڈی کی تشخیص ہوئی۔
عالیہ کے مطابق انہوں نے جب اپنی دوستوں کو بتایا تو دوستوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی اس بات سے واقف تھیں کہ انہیں کوئی بیماری ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوش رہتی ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی شکایت نہیں ہوتی اور ان لمحات کو وہ سب سے زیادہ حسین سمجھتی ہیں۔
Comments
0 comment