بگ باس 17: مسلم بھارتی کامیڈین کیخلاف نیا تنازع شروع ہوگیا

بگ باس 17: مسلم بھارتی کامیڈین کیخلاف نیا تنازع شروع ہوگیا

عائشہ خان نے منور فاروقی پر لڑکیوں سے تعلقات کے الزامات عائد کیے ہیں
بگ باس 17: مسلم بھارتی کامیڈین کیخلاف نیا تنازع شروع ہوگیا

Webdesk

|

11 Jan 2024

بگ باس 17 میں شریک معروف مسلم بھارتی کامیڈین منور فاروقی پر اُن کی سابق دوست عائشہ خان نے دھوکا دینے اور ذاتی زندگی کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

بگ باس 17 کے پروگرام کی 87ویں قسط میں یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب منور نے ایک ٹاسک کیلیے عائشہ کے نام کا انتخاب کیا جس پر کامیڈین کی سابقہ دوست انتہائی مشتعل ہوئیں اور پھر انہوں نے سنگین الزامات عائد کرنا شروع کردیے۔

بگ باس کے دیگر شرکا کے ساتھ بیٹھ کر عائشہ نے بتایا کہ منور بے وفا ہے اور اُس نے مجھ سمیت متعدد لڑکیوں کو شادی ہونے کے باوجود بھی پیغامات بھیجے اور اپنی گرل فرینڈ بنانے کی بھی پیش کش کی۔

عائشہ نے منور کے مبینہ طور پر خاموشی کے ہتھکنڈوں کی وجہ سے پہلے بات کرنے سے گریز کیا۔

انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ بات چیت میں عائشہ نے بتایا کہ، ’’آپ کا جو بھیا ہے نا، وہ ایک لڑکی کو رشتہ دے کر آیا تھا، اور اب وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے مجھے خاموش کروانے کیلیے استعمال کررہا ہے‘۔ 

عائشہ نے الزام لگایا کہ منور نے کئی لڑکیوں سے خفیہ ملاقاتیں کیں جبکہ اپنی بیوی کو بھی دھوکا دیا اور گرل فرینڈ نازیلا سمیت دیگر کے ساتھ تعلقات رکھے۔

اس نے انکشاف کیا کہ کامیڈین نے متعدد خواتین کو بیک وقت ڈیٹ کیا جبکہ اپنی ہی گرل فرینڈ سے میوزک ویڈیو میں کاسٹ کرنے کیلیے پانچ لاکھ روپے دینے کا تقاضہ بھی کیا جبکہ نازیلا بغیر کسی معاوضے کے ویڈیو میں کام کرنے پر رضا مند تھی’۔

عائشہ کے بقول ’منور نے ہمیشہ جھوٹ بولا اور کئی لڑکیوں کو شادی کی پیش کش کی، جبکہ مجھے بتایا کہ وہ نازیلہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تھا اور اس نے اس سے رشتہ توڑ لیا تھا لیکن میں نے تمام چیٹ پڑھی جو اُس کے دعوے کے بروکس ہے‘۔

جواب میں منور نے روتے ہوئے عائشہ سے معافی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایک موقع ایسا تھا جب میں نے سوچا کہ میرا نازیلا کے ساتھ رشتہ نہیں ہے اور یہ اب نہیں چلے گا اور اسی لیے میں نے اس کے ساتھ کام کیا لیکن ہم ساتھ نہیں تھے۔

عائشہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے منور نے کہا کہ ’میں نے اس کے ساتھ غلط کیا اور مجھے نہیں ہونا چاہیے تھا۔ میں معافی چاہتا ہوں عائشہ تم نے غلط کیا ہے۔"

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!