بھارت میں فواد خان کی 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

بھارت میں فواد خان کی 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے فلمسازوں نے بھارتی فلمی شائقین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا۔
بھارت میں فواد خان کی 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

Webdesk

|

18 Sep 2024

 ممبئی: پاکستان کے نامور اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے فلمسازوں نے بھارتی فلمی شائقین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا۔

انسٹاگرام پر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلمسازوں کا کہنا تھا کہ فلم اگلے ماہ 2 اکتوبر کو بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت کے جن سینما گھروں میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوگی، ان کی فہرست جلد شیئر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سال 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی، یہ فلم 1979 کی ہٹ فلم مولا جٹ کا ری میک ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!