5 hours ago
بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر نشر ہو، فیصل قریشی
Webdesk
|
14 Jul 2026
کراچی: فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی نیٹ فلکس پر محدود موجودگی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
میزبان کے اس سوال پر کہ پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر کب نظر آئے گا، اداکار نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں بھارتی پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں آنے دینا چاہتے۔
نیٹ فلکس ایسے مواد کو ترجیح دیتا ہے جو کسی بھی معاشرے کے مثبت اور منفی دونوں پہلوں کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرے۔
فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلم ساز ہر موضوع پر کھل کر کام نہیں کر سکتے، کیونکہ اگر کوئی ملک کی مکمل اور تلخ حقیقت دکھائے تو بعد ازاں اسے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اداکار نے پاکستانی مواد کی محدود موجودگی کی ایک اور وجہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی کم تجارتی اہمیت کو قرار دیا، بیشتر پاکستانی صارفین اپنی ذاتی سبسکرپشن خریدنے کے بجائے دوستوں یا بیرونِ ملک مقیم رشتہ داروں کے اکانٹس استعمال کرتے ہیں، جبکہ ایک ہی سبسکرپشن کئی افراد کے درمیان بھی شیئر کی جاتی ہے۔
Comments
0 comment