بھارتی اداکار نے بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شہری کو 15 لاکھ روپے دے کر قتل کروادیا

بھارتی اداکار نے بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شہری کو 15 لاکھ روپے دے کر قتل کروادیا

شہری کو قتل کروانے کا اعتراف بھارتی اداکار نے خود کرلیا
بھارتی اداکار نے بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شہری کو 15 لاکھ روپے دے کر قتل کروادیا

ویب ڈیسک

|

14 Jun 2024

بھارتی اداکار نے ساتھی کی موت کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے 15 لاکھ روپے میں تین افراد کو قتل کا ٹاسک دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنڈا فلم کے اداکار درشن تھگو دیپا اور اہلیہ کو ایک 33 سالہ شہری رینوکا کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے دوران اداکار نے شہری کو قتل کروانے کا اعتراف کیا۔

انہوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ شہری کو قتل کرنے کے عوض انہوں نے 15 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی اور اس کی تین لوگوں میں رقم تقسیم بھی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول رینوکا سوامی بنگلورو کی فارمیسی میں کام کرتے تھے، اُنہوں نے اداکار درشن کی اہلیہ کو مبینہ طور پر توہین آمیز میسجز کیے تھے جس کے کچھ عرصے بعد ان کی لاش ایک پل سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے قتل کے بعد اداکار ، اہلیہ سمیت 13 افراد کو گرفتار کیا جس میں وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جنہیں قتل کی سپاری دی گئی تھی۔

پولیس کو ملزمان نے بتایا کہ قتل سے پہلے انہوں نے رینوکا سوامی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر رسیوں سے باندھ کر لکڑی کے ڈنڈوں اور بیلٹ سے مارا پیٹ بھی کی تھی، بعد ازاں انہیں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!