بھارتی اداکار نے سگی بھانجی شادی کرلی، اولاد کی آمد بھی جلد متوقع

بھارتی اداکار نے سگی بھانجی شادی کرلی، اولاد کی آمد بھی جلد متوقع

بھانجی کے مطابق انہیں اپنے ماموں سے اور ماموں کو ان سے پیار ہوگیا تھا
بھارتی اداکار نے سگی بھانجی شادی کرلی، اولاد کی آمد بھی جلد متوقع

ویب ڈیسک

|

10 Dec 2024

معروف بھارتی اداکار اور ہدایت کار بالا نے اپنی بھانجی سے شادی کرلی جن کے ہاں جلد اولاد کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری سے وابستہ بالا کو اپنی بھانجی کوکیلا میں سچا پیار نظر آیا تو انہوں نے معاشرے کے خلاف جا کر اس سے تیسری شادی کرلی۔

 بالا نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہیں اور اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

”بیڈ بوائز“ سے مشہور ہونے والے اداکار نے کہا کہ جو لوگ ان سے جلتے ہیں ان کے پاس نہ گاڑی ہے اور نہ ہی گھر ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو لوگ حسد کرتے ہیں وہ ہر چیز اور ہر ایک میں خامیاں دیکھتے ہیں, کوکیلا کی عمر 24 سال ہے اور وہ کچھ عرصے سے میرے ساتھ ہیں۔

اداکار بالا کی تیسری اہلیہ کوکیلا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماما طویل عرصے سے اکیلے تھے، مجھے ان کی سخاوت کی وجہ سے پیار ہوگیا، وہ چھوٹی عمر سے ہی سب کی مدد کر رہے ہیں۔

اداکار بالا نے مزید انکشاف کیا کہ کوکیلا اپنے جذبات کو ڈائری میں لکھتی رہی ہیں,ڈائری پڑھنے کے بعد میں نے ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار بالا کی پہلی شادی گلوکارہ امرتا سریش سے ہوئی تھی، جن سے 2019 میں طلاق ہوگئی تھی، اس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر الزبتھ کو اپنا ہم سفر بنایا، الزبتھ سے علیحدگی کے بعد کوکیلا اداکار کی زندگی میں آئیں، جن سے انہوں نے 23 اکتوبر کو شادی کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!