18 hours ago
بھارتی اداکارہ کا سلمان خان سے محبت کا اعتراف
Webdesk
|
27 Dec 2024
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے سلمان خان سے اپنی محبت کا انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کیلیے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے ’میں نے پیار کیا‘ فلم کے پوسٹر کو مقدس قرار دیا تھا۔
نامور اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ سلمان خان ان کی محبت ہیں اور یہ بھی کہا کہ ان کے لیے فلم میں نے پیار کیا کے پوسٹرز مقدس ہیں۔
سشمیتا سین نے بتایا کہ مجھے جو بھی جیب خرچ ملتا تھا اُس سے سلمان خان کے پوسٹرز خریدتی تھی، اس لیے میرے پاس اس فلم کے کبوتروں کی تصویر بھی تھی کیونکہ وہ سلمان خان کی فلم سے جڑی ہوئی تھی۔‘‘
انہوں نے ان پوسٹرز کو ’مقدس‘ قرار دیا اور بتایا، ’’میرے والدین ہمیشہ کہتے تھے کہ اگر ہوم ورک وقت پر نہ ہوا تو یہ پوسٹرز ہٹا دیے جائیں گے۔ اس لیے میں ہمیشہ وقت پر ہوم ورک مکمل کرتی تھی کیونکہ وہ پوسٹرز میرے لیے بہت اہم تھے، میں اس آدمی کی محبت میں گرفتار تھی۔‘‘
خیال رہے کہ سشمیتا سین اور سلمان خان فلم بیوی نمبر 1 کے علاوہ تم کو نہ بھول پائیں گے اور میں نے پیار کیوں کیا؟ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment