بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر شیام بینیگل انتقال کرگئے
Webdesk
|
24 Dec 2024
ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینیئر فلم ڈائریکٹر شیام بینیگل 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیام بینیگل کی بیٹی نے پیر کی شام ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ شیام بینیگل کئی سالوں سے علیل تھے اور طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
زبیدہ اور منتھن جیسی شاہ کار فلمیں بنانے والے شیام بینیگل کو بھارتی فلم انڈسٹری میں آرٹ فلموں کی نئی لہر کا خالق قرار دیا جاتا ہے۔
شیام بینیگل نے چند روز قبل ممبئی میں اپنے 90ویں جنم دن کا جشن اپنے اہل خانہ اور فلم انڈسٹری کے قریبی دوستوں کے ساتھ منایا تھا۔
سینیئر فلم ڈائریکٹر کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اور اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment