بھارتی ہدایت کار کا فواد، ماہرہ اور عمران عباس کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

بھارتی ہدایت کار کا فواد، ماہرہ اور عمران عباس کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

میں ایک موقع پر ان تین اداکاروں کا سوچ رہا تھا، بالی ووڈ کے سینئر ہدایت کار نے سب بتا دیا
بھارتی ہدایت کار کا فواد، ماہرہ اور عمران عباس کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

Webdesk

|

2 May 2024

معروف بھارتی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ انہوں نے اپنی ویب سیریز ہیرامنڈی میں پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان، فواد خان اور عمران عباس کو کاسٹ کرنے چاہتے تھے۔

 لاس اینجلس میں بڑے بجٹ شو کے پریمیئر کے دوران، بھنسالی نے ویب سیریز کے لیے اپنے وژن کے بارے میں بات کی۔

 انہوں نے بتایا کہ ہیرامنڈی ایک ایسا پروجیکٹ تھا جو 18 سال سے ان کے ذہن میں تھا۔ ہدایت کار نے کہا کہ ابتدائی طور پر وہ یہ پروجیکٹ ریکھا، کرینہ کپور اور رانی مکھر جی کے ساتھ بنانا چاہتے تھے۔

 بھنسالی نے یہ انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا کہ انہوں نے ہیرامنڈی کے لیے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے پر بھی غور کیا تھا۔

 ’’ایک موقع پر میں نے ماہرہ، فواد، عمران کے نام پر غور کیا لیکن پھر سب بدل گیا۔‘‘

 بھنسالی نے اپنی سیریز کی آخری کاسٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، جس نے پروجیکٹ کے لیے تقریباً 350 دن وقف کیے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!