بھارتی پرچم لہرایا نہیں بلکہ کاندھے پر رکھا پھر بھی دل آزاری پر معذرت، طلحہ انجم

بھارتی پرچم لہرایا نہیں بلکہ کاندھے پر رکھا پھر بھی دل آزاری پر معذرت، طلحہ انجم

ہر چیز کے باوجود اپنے کیے نادم ہوں، طلحہ انجم
بھارتی پرچم لہرایا نہیں بلکہ کاندھے پر رکھا پھر بھی دل آزاری پر معذرت، طلحہ انجم

ویب ڈیسک

|

21 Nov 2025

نیپال میں حالیہ کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم کندھے پر رکھنے کے واقعے پر شدید تنقید کا سامنا کرنے والے معروف پاکستانی ریپر و گلوکار طلحہ انجم نے باضابطہ طور پر عوام سے معافی مانگ لی۔

رپورٹس کے مطابق کٹھمنڈو میں منعقدہ کنسرٹ میں بھارتی پرچم سامنے آنے اور پھر اس اقدام کے دفاع پر گلوکار کو سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ ایک پاکستانی شہری نے انہیں قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا جس میں غیر مشروط معذرت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ انجم نے کہا کہ وہ اس واقعے پر ندامت محسوس کرتے ہیں اور وہ ہر اس شخص سے معافی چاہتے ہیں جس کے جذبات مجروح ہوئے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ کنسرٹ کے دوران ایک شخص نے بھارتی پرچم ان کے ہاتھ میں تھما دیا تھا جسے انہوں نے لہرانے کے بجائے محض اپنے کندھوں پر رکھ لیا تھا۔

طلحہ کے مطابق اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران ماحول مختلف ہوتا ہے، اس وقت وہ اپنے گانے "کون طلحہ" پر پرفارم کر رہے تھے اور بھارتی ریپرز بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اسی لمحے احتراماً انہوں نے پرچم اپنے اوپر رکھ لیا۔

طلحہ انجم کا کہنا تھا کہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور ہمیشہ امن کا پیغام دیتے ہیں۔ ’’اگر میرے اس عمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں مخلصانہ اور غیر مشروط معافی مانگتا ہوں،‘‘ انہوں نے کہا۔ ’’میں آج جہاں ہوں، اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں، اس لیے ان کا احترام میری اولین ترجیح ہے۔‘‘

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!