بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دھرمیندر چل بسے

بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دھرمیندر چل بسے

دھرمیندر کی آخری رسومات کیلیے تیاریاں زور و شور سے جاری، بالی ووڈ اداکار گھر پہنچ گئے
بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دھرمیندر چل بسے

ویب ڈیسک

|

24 Nov 2025

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار دھرمیندر پیر کے روز 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے انتقال کی خبر کے بعد متعدد فنکار، جن میں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں، ممبئی کے ویلے پارلے شمشان گھاٹ پہنچے جہاں آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔

شمس‍ان گھاٹ کے باہر ایمبولینس اور میڈیا کے کیمرہ مین موجود تھے، جبکہ دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے بھی والد کے آخری دیدار کے لیے وہاں پہنچ کر شرکت کی۔

اس سے قبل دھرمیندر کی اہلیہ اور سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شوہر کی وفات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا مسلسل ان کی صحت سے متعلق غلط اطلاعات پھیلا رہا ہے اور دھرمیندر روبہ صحت ہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا نے بعدازاں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

1935 میں بھارتی پنجاب میں پیدا ہونے والے دھرمیندر نے اپنے فلمی کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور طویل عرصے تک انڈسٹری پر راج کیا۔ سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد انہیں گزشتہ ہفتے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دھرمیندر کی آخری فلم، جس کی شوٹنگ انہوں نے بیماری سے قبل مکمل کی تھی، 25 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی حکومت نے ان کی فلمی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2012 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا تھا، جو ملک کا تیسرا بڑا سول اعزاز ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!