’بوتل‘ نہ ملنے پر راحت فتح علی خان کا ملازم پر بدترین تشدد

’بوتل‘ نہ ملنے پر راحت فتح علی خان کا ملازم پر بدترین تشدد

راحت فتح علی خان بوتل کا پوچھتے رہے اور تشدد کرتے رہے
’بوتل‘ نہ ملنے پر راحت فتح علی خان کا ملازم پر بدترین تشدد

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2024

بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال اور گلوکار راحت فتح علی خان نے بوتل کھو جانے پر اپنے ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان انتہائی مشتعل انداز میں اپنے نوکر کے پاس آئے اور اُس سے بوتل کی بابت سوال کیا۔

انہوں نے ملازم سے پوچھا ’میری بوتل کہاں ہے‘؟ اس پر ملازم نے کوئی جواب نہ دیا تو گلوکار نے اُسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ وہاں پر دیگر ملازمین بھی موجود تھے جنہوں نے راحت فتح علی خان کو روکنے کی کوشش تک نہ کی۔

اس دوران کمرے میں کھڑا کوئی شخص ویڈیو بناتا رہا جو مبینہ طور پر گلوکار کے گھر کا ہی ملازم ہے اور پھر اُس نے یہ ویڈیو جاری کردی، جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازم نے راحت فتح علی سے معافی مانگی اور اپنی جان بخشنے کے واسطے بھی دیے تاہم انہوں نے ایک نہ سنی اور تشدد میں مصروف رہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!