اداکارہ علیزے شاہ کی اب تک کی ’سب سے بولڈ‘ ویڈیو، صارفین سیخ پا
اداکارہ نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر خود ہی شیئر کی ہے
Webdesk
|
22 Nov 2024
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی ایک اور بولڈ ویڈیو سامنے آگئی جس کے بعد انہیں شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ ویڈیو علیزے شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر خود ہی پوسٹ کی گئی ہے۔
اداکارہ نے چھوٹا اسکرٹ اور ٹاپ پہنا جس کے بعد گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مخصوص انداز سے ڈانس کیا جس کا تاثر اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
صارفین نے اداکارہ کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن کے مذہب پر سوالات اٹھائے جبکہ اخلاقیات کا درس بھی دیا۔
مداحوں میں سے کچھ نے علیزے کی ہدایت کی دعا بھی کی۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ باجی آپ بہت زہر لگ رہی ہیں۔
Comments
0 comment