اداکارہ انوشے اشرف کے دلہا کون ہیں؟ جانیے

اداکارہ انوشے اشرف کے دلہا کون ہیں؟ جانیے

اداکارہ نے اتوار کے روز نکاح کی خبر انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ شیئر کی تھی
اداکارہ انوشے اشرف کے دلہا کون ہیں؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2024

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف  نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کے انتظار کو ختم کردیا۔

اتوار کے روز انوشے اشرف نے اپنے نکاح کی خبر دلچسپ انداز سے شیئر کی تھی تاہم انہوں نے اپنے شوہر نامدار کو اس سے دور رکھا تھا۔

مگر اب اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔ 

انوشے نے شادی کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ان کے شوہر سفید کرتا شلوار اور میرون بنارسی دوپٹہ زیب تن کیے ہوئے تھے۔ 

اداکارہ نے لکھا کہ ’ وہ بہت مزاحیہ اور خوبصورت ہے‘۔ انہوں نے مبارک باد دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’سب سے پیارے شوہر کو مبارک ہو‘۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!