ادکارہ ریکھا کی شادی نہ کرنے کی وجہ خاتون مینیجر سے خاص تعلقات، بڑا انکشاف

ادکارہ ریکھا کی شادی نہ کرنے کی وجہ خاتون مینیجر سے خاص تعلقات، بڑا انکشاف

ریکھا نے شوہر کے مرنے کے بعد شادی نہیں کی
ادکارہ ریکھا کی شادی نہ کرنے کی وجہ خاتون مینیجر سے خاص تعلقات، بڑا انکشاف

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2024

بالی ووڈ انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی شادی نہ کرنے کی وجہ اُن کی خاتون مینیجر اور دونوں کے خاص تعلقات کو قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ریکھا نے فلم انڈسٹری میں کیریئر کا آغاز 1960 سے کیا اور پھر 1970 میں بالی ووڈ میں انٹری دی جس کے بعد سے انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور شہرت کی بلندیوں کو چھوتی چلی گئیں۔

ایک دور ریکھا کے امیتابھ بچن سے معاشقے کی خبریں بھی سامنے آئیں تاہم یہ رومانوی تعلقات زیادہ عرصے تک نہ رہ سکے اس کے بعد اداکارہ کی  معروف بھارتی تاجر مکیش اگوال سے شادی ہوئی تاہم انہوں نے کچھ ہی عرصے میں خودکشی کرلی تھی اور اُس وقت ریکھا کی عمر لگ بگ 30 کے قریب تھی تاہم انہوں نے دوسری شادی نہیں کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکھا کی شادی نہ کرنے کی وجہ اُن کی خاتون مینیجر ہیں اور دونوں کے ایسے تعلقات ہیں کہ اداکارہ یا مینجر کو شادی کی نوبت نہیں آئی۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان بہت ’خاص تعلقات‘ ہیں۔

مینیجر کون ہیں؟

اداکارہ ریکھا کی منیجر کا نام فرزانہ ہیں جو اُن کی زندگی میں خاص مقام رکھتی ہیں اور انہیں ہمیشہ اداکارہ کے ساتھ سائے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرزانہ خاص مواقعوں پر مخصوص حالت اور لباس میں انجوائے کے وقت ریکھا کے ساتھ ہی ہوتی ہیں جس کی بنیاد پر کہا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان خاص تعلقات ہیں۔

فرزانہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں تاہم وہ ہدایت کار بننے کی خواہش مند تھیں اور والد پروڈوکشن کنٹرولر تھے، ایک روز سیٹ پر اُن کی ریکھا سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے لیے بہت خاص ہوگئے اور 30 سال سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود آج بھی دونوں ایک دوسرے کیلیے بہت خاص و اہم ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ چند سالوں قبل جب فرزانہ کی والدہ بیمار ہوئیں تو وہ دن میں اپنی ماں کی تیمارداری کرتی مگر رات ہر صورت ریکھا کے ساتھ ہی گزارتی تھیں۔

اُدھر قریبی ذرائع نے ہر بات اور الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرزانہ ریکھا سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اپنی زندگی کو اُن کے لیے وقف کرچکی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!