دم والا پانی میرا اور پیر صاحب کا روحانی معاملہ ہے، راحت فتح علی

دم والا پانی میرا اور پیر صاحب کا روحانی معاملہ ہے، راحت فتح علی

لوگوں نے میرے مقدس رشتے اور بوتل کا مذاق بنایا ہے، گلوکار کی گفتگو
دم والا پانی میرا اور پیر صاحب کا روحانی معاملہ ہے، راحت فتح علی

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2024

 

نامور پاکستانی گلوکار اور قوال راحت فتح علی خان نے ’دم والے پانی‘ کے حوالے سے ایک بار پھر بیان جاری کردیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل راحت فتح علی خان کی ملازم پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے ملازم سے ’بوتل‘ کا پوچھ رہے تھے اور اُسے تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راحت فتح علی خان اپنے ملازم اور اُس کے والد کے ساتھ منظر عام پر آئے۔ ملازم نوید نے بتایا کہ ہمارے راحت فتح علی خان سے چالیس سال پرانے تعلقات ہیں اور رشتہ استاد و شاگرد کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ استاد کا شاگرد کو مارنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے ایک والد اولاد کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کرتا ہے۔ ملازم نے واضح کیا تھا کہ اُس بوتل میں راحت فتح علی خان کے پیر کا دم کیا ہوا پانی تھا جو کھو گئی ہے۔

اس بیان پر راحت فتح علی خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور لوگوں نے خوب میمز بنائے۔ اب گلوکار و قوال نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’لوگوں نے پیر صاحب کے دیے گئے دم والے پانی کا مذاق بنایا، وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ میرا اور پیر صاحب کا روحانی معاملہ ہے‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!