4 hours ago
دوبارہ بھی بھارتی پرچم لہراؤں گا، طلحہ انجم کا ناقدین کو جواب
ویب ڈیسک
|
17 Nov 2025
مشہور پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے تنقید کے بعد کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے کا دفاع کیا اور اپنے اقدام پر ڈٹ گئے۔
نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آ گئے۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس اقدام پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
کنسرٹ کی وائرل فوٹیج میں طلحہ انجم کو اسٹیج پر بھارتی پرچم لہراتے دیکھا گیا۔ اسی کے ساتھ طلحہ نے کہ کہا کہ لوگوں کو متحد کرنے اور قریب لانے کیلیے یہ قدم اٹھایا۔
تنقید کے بعد اب طلحہ انجم نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ "میرے دل میں نفرت کے لیے جگہ نہیں۔ میری آرٹ کی کوئی سرحد نہیں۔ اگر بھارتی پرچم اٹھانے سے تنازع ہوا ہے تو ہونے دیں، میں دوبارہ بھی یہی کروں گا۔ مجھے میڈیا، جنگ جو حکومتوں یا ان کے پروپیگنڈے کی کوئی پروا نہیں۔ اردو ریپ ہمیشہ سرحدوں سے آزاد رہے گا۔
Comments
0 comment