فراڈ کی رقم نادیہ حسین کے سیلون میں استعمال ہوئی، تفتیش میں انکشافات

فراڈ کی رقم نادیہ حسین کے سیلون میں استعمال ہوئی، تفتیش میں انکشافات

ایف آئی اے نے نادیہ حسین کوطلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے
فراڈ کی رقم نادیہ حسین کے سیلون میں استعمال ہوئی، تفتیش میں انکشافات

ویب ڈیسک

|

21 Mar 2025

پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو بھی فراڈ کیس میں ایف آئی اے نے شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ہاتھوں ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کی گرفتاری کا معاملہ، ایف آئی اے کی تحقیقات ماڈل نادیہ حسین تک جاپہنچی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فراڈ کے پیسے ماڈل نادیہ حسین کے دو سلون میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں فراڈ کی رقم کے 2 کروڑ 64 لاکھ روپے مختلف وقتوں میں منتقل ہوئے۔

ایف آئی اے نے ماڈل نادیہ حسین کو تحقیقات کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!