گلوکار عمر ملک 9مئی جناح ہائوس حملہ کیس سے بری
عدالت نے کہا کہ ملزم کو عدالت سے اشتہاری کیوں نہیں کروایا گیا؟
Webdesk
|
21 Oct 2024
لاہور: گلوکار عمر ملک کو 9 مئی جناح ہاس حملہ کیس سے ڈسچارج کردیا گیا ۔
جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار گلوکار عمر ملک کی پیشی پر انسدادِ دہشت گردی کورٹ لاہور کے جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کو 16 ماہ بعد گرفتار کیا گیا ہے، آپ سولہ ماہ خاموش کیوں رہے؟۔
عدالت نے کہا کہ ملزم کو عدالت سے اشتہاری کیوں نہیں کروایا گیا؟ کیس کی سماعت کے بعد اے ٹی سی کے معزز جج نے ملزم کو مقدمے سے بری قرار دیا۔
Comments
0 comment