اہلیہ کو نازیبا جملہ کہنے پر بگ باس اکھاڑا بن گیا، زبردست لڑائی

اہلیہ کو نازیبا جملہ کہنے پر بگ باس اکھاڑا بن گیا، زبردست لڑائی

شو کے دوران ایک شریک شخصیت نے دوسری کی اہلیہ سے متعلق نازیبا کلمات ادا کیے
اہلیہ کو نازیبا جملہ کہنے پر بگ باس اکھاڑا بن گیا، زبردست لڑائی

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2024

ممبئی: بھارت کے سب سے بڑے ریئلٹی شو بگ باس میں بیوی کیلیے نازیبا جملے سننے پر ایک اداکار دوسرے پر چڑ دوڑا اور سیٹ پر گھمسان کا رن پڑ گیا۔

بگ باس او ٹی ٹی سیزن تھری میں ارمان ملک نے ساتھی فنکار وشال پانڈے کو تھپڑ مارا جس کی وجہ انہوں نے بتائی کہ وشال نے اُن کی دوسری اہلیہ کریتیکا سے متعلق نازیبا الفاظ ادا کیے۔

واضح رہے کہ کریتیکا بھی بگ باس کا حصہ ہیں۔ 

شو کے دوران ارمان ملک کی پہلی اہلیہ پائل نے سیٹ کا دورہ کیا تو وشال کو کریتیکا کی عزت کرنے کا مشورہ دیا۔

پائل ملک کے جانے کے بعد ارمان اور وشال کے درمیان گفتگو ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اور ارمان نے وشال کو تھپڑ مار دیا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!