ہمایوں سعید، شاہ رخ، عامر اور سلمان خان سے بہتر اداکار قرار

ہمایوں سعید، شاہ رخ، عامر اور سلمان خان سے بہتر اداکار قرار

ماضی میں سلمان، شاہ رخ اور عامر خان رومانوی ہیرو کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن اب رومانوی فلموں کا دور ختم ہوچکا ہے
ہمایوں سعید، شاہ رخ، عامر اور سلمان خان سے بہتر اداکار قرار

Webdesk

|

3 Oct 2024

پاکستان کے معروف فلمساز ندیم بیگ نے کہا ہے کہ فلم اسٹار ہمایوں سعید اپنی جسامت، شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر خان سے زیادہ بہتر اداکار ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان عفت عمر نے ندیم بیگ سے پوچھا کہ کیا وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کوئی ایکشن فلم کرنے جا رہے ہیں؟ جس پر اس ان کا کہنا تھا کہ ہاں! وہ ان کے ساتھ ایک ایکشن فلم کرنے جا رہے ہیں۔

فلمساز کا جواب سننے کے بعد عفت عمر نے کہا کہ اب شائقین ہمایوں سعید کو سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی طرح ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

ندیم بیگ نے میزبان کو روکتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کو نہیں جانتے اور ہمایوں سعید کو ان کے ساتھ بالی ووڈ کے تینوں خانوں کے ساتھ رکھا جاتا تو وہ بطور فلمساز ہمایوں کو اپنی فلم کے لیے کاسٹ کرتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کی فٹنس، شخصیت اور  اداکاری بالی ووڈ کے تینوں خانز سے بہتر ہے، اسی لیے وہ ہمایوں کا انتخاب کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سلمان، شاہ رخ اور عامر خان رومانوی ہیرو کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن اب رومانوی فلموں کا دور ختم ہوچکا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ خانز اب ایکشن فلمیں کررہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے پاس بالی ووڈ کے خانز جیسی فلموں کا بجٹ ہو تو وہ ہمایوں کے ساتھ ایک ایکشن فلم بنائیں گے جو سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!