ہانیہ عامر کا دماغی مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف
اداکارہ ان دنوں لندن میں ہیں
Webdesk
|
20 Apr 2024
خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے
خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ان دنوں شدید ڈپریشن کا شکار اور ذہنی مرض میں مبتلا ہیں۔
لندن میں موجود ہانیہ عامر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ہر گزرنے والا دن گزرے ہوئے دن سے الگ ہوتا ہے کبھی اچھا تو کبھی برا، کچھ عرصے سے طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے درمیان عشرے میں ہانیہ عامر عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب گئیں جس کے بعد وہ دبئی اور پھر وہاں سے لندن چلی گئیں۔
اداکارہ رمضان المبارک کے آخری عشرے سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔
Comments
0 comment