جھگڑے کے دوران گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر نے پڑوسیوں پر فائرنگ کردی

جھگڑے کے دوران گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر نے پڑوسیوں پر فائرنگ کردی

پولیس نے ملزم نوید کو گرفتار کرلیا
جھگڑے کے دوران گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر نے پڑوسیوں پر فائرنگ کردی

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2024

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاون میں جھگڑے کے دوران لوک گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر نے فائرنگ کردی۔

شاہدرہ میں محلے دار سے جھگڑے کے دوران نصیبو لال کے شوہر نوید طیش میں آئے اور گھر سے اسلحہ نکال کر انہوں نے فائرنگ کردی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر گلوکارہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا اور پھر قانونی کارروائی کیلیے تھانے منتقل کیا۔

شوہر کی گرفتاری کی اطلاع ملی تو گلوکارہ نصیبو لال خود بھی تھانے پہنچ گئیں۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خوش قسمتی سے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور سب محفوظ رہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!