جسٹن بیبر نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا، سب خوش

جسٹن بیبر نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا، سب خوش

جسٹن بیبر نے طویل عرصے کے بعد لائیو پرفارم کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا
جسٹن بیبر نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا، سب خوش

ویب ڈٰیسک

|

5 Feb 2024

معروف گلوکار جسٹس بیبر ایک سال کے عرصے کے بعد اسٹیج پر پرفارم کر کے ایک بار پھر مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

29 سالہ گلوکار ایک سال سے زائد عرصے سے لائیور پرفارمنس نہیں کررہے تھے تاہم انہوں نے ہفتے کی شب ٹورنٹو میں ایک نجی محفل کے دوران اسٹیج پر جاکر اپنی آواز کا جادو جگایا جس کے بعد شائقین اُن کے سحر میں جکڑ گئے۔

یہ تقریب ہسٹری قلب میں ہوئی جس میں 2500 افراد نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ 2022 جون میں جسٹن بیبر نے دماغی بیماری کی تشخیص کے بعد لائیو پرفارمنسسز نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب ایک بار پھر جسٹن کو دیکھ کر اُن کے مداح نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ خوش اور اپنے پسندیدہ گلوکار کو سننے کیلیے بے تاب ہیں۔

مداحوں نے ٹورنٹو میں منعقد ہونے والی تقریب میں جسٹن بیبر کی پرفارمنس پر انہیں خوب داد دی اور اسے فاحتانہ واپسی قرار دیا، ساتھ میں امید بھی ظاہر کی کہ جسٹن جلد اپنا نیا البم بھی ریلیز کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!