کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط لیک : ’فہد مرا تو اچھا نہیں ہوگا‘
ویب ڈیسک
|
2 Nov 2024
نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کے حوالے سے کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوب چرچے ہیں اور یہ ڈرامہ اب اپنے اختتام کی جانب پہنچ چکا ہے۔
ڈرامے کی آخری قسط سنیما میں دکھانے کا اعلان کیا گیا ہے جو 5 نومبر کو اسکرینز پر لگے گا۔ تاہم آخری قسط کی سنیما میں ریلیز سے قبل ہی اس کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے جس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
لیک ویڈیو میں مصطفیٰ کو اچانک زمین پر گرتے دیکھا گیا ہے جس سے صارفین نے اندازہ لگایا کہ آخری قسط میں فہد مرجائے گا۔
اس ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور بھارت سے ایک مداح نے کہا کہ اگر آخری قسط میں مصطفیٰ مرا تو اچھا نہیں ہوگا اور میں ہدایت کار کا پاکستان آکر سر پھاڑ دوں گا۔
Comments
0 comment