کنگنا کو تھپڑ مارنے والی اہلکار کو نکالا تو دوسری نوکری دلواؤں گا، بھارتی گلوکار کا اعلان

کنگنا کو تھپڑ مارنے والی اہلکار کو نکالا تو دوسری نوکری دلواؤں گا، بھارتی گلوکار کا اعلان

دشال ددلانی نے خاتون اہکار کی حمایت کا اعلان کردیا
کنگنا کو تھپڑ مارنے والی اہلکار کو نکالا تو دوسری نوکری دلواؤں گا، بھارتی گلوکار کا اعلان

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2024

بھارتی گلوکار اور میوزک کمپوزر وشال ددلانی نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکیورٹی اہلکار کی حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے انہیں ملازمت کی پیش کش کردی۔

تفصیلات کے مطابق چندی گڑھ میں بھارتی اداکارہ اور نو منتخب رکن لوک سبھا کنگنا رناوت کو سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ مارا تھا جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

خاتون سیکیورٹی اہلکار نے بتایا تھا کہ انہیں کنگنا رناوت کو دیکھ کر اُس کا وہ بیان یاد آگیا جو کسانوں کے احتجاج کے وقت دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ سب 100 ، 100 روپے لے کر احتجاج میں شریک ہیں۔

خاتون اہلکار نے کہا تھا کہ میرا تعلق کسان گھرانے سے ہے اور میری والدہ اُس احتجاج میں شریک تھیں تو مجھے اداکارہ کو دیکھ کر غصہ آگیا اور میں نے اُسے جاکر تھپڑ مار دیا۔

اب بھارتی گلوکار و موسیقار وشال ددلانی نے خاتون سیکیورٹی اہلکار کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا البتہ خاتون اہلکار کے غصے کی وجہ سمجھ سکتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’اگر ایکشن لیتے ہوئے خاتون کی نوکری ختم کی گئی تو میں اسکے لیے دوسری نوکری کو یقینی بناؤں گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!