کراچی پولیس کا مظاہرے میں شریک ہونے پر گلوکار پر بدترین تشدد

کراچی پولیس کا مظاہرے میں شریک ہونے پر گلوکار پر بدترین تشدد

پولیس نے متعدد مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا
کراچی پولیس کا مظاہرے میں شریک ہونے پر گلوکار پر بدترین تشدد

ویب ڈیسک

|

14 Oct 2024

لاہوتی میلو کے بانی اور دی اسکیچز کے معروف گلوکار سیف سمیجو کو کراچی میں پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

 دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ سے گورنر ہاؤس اورعلاقہ میدان جنگ بن گیا۔

توہین مذہب کے ملزم ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے قتل میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لیے تین تلوار سے کراچی پریس کلب تک ’’سندھ رواداری مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

 تاہم، ریلی کو پولیس کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔

 مظاہرین نے آرٹلری گراؤنڈ تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

 مظاہرین ابتدائی طور پر کینٹ اسٹیشن پر جمع ہوئے لیکن پولیس نے مذاکرات کے بعد انہیں روک دیا۔

 تاہم بعد میں انہوں نے صدر کے علاقے میں میٹرو پول ہوٹل کے راستے کراچی پریس کلب پہنچنے کی کوشش کی۔

 جھڑپوں میں ایک پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی گئی اور دو اہلکار زخمی ہوئے۔

 مقامی نیوز ٹی وی کے رپورٹر شوکت کورائی، سیف سمیجو اور سماجی کارکنوں سمیت صحافیوں کو بھی پولیس نے کے پی سی کے سامنے لاٹھی چارج کیا اور حراست میں لے لیا۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!