اکشے کمار نے اپنا قیمتی اپارٹمنٹ کیوں فروخت کردیا؟

اکشے کمار نے اپنا قیمتی اپارٹمنٹ کیوں فروخت کردیا؟

اپارٹمنٹ کو اکشے کمار نے 4 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا۔
اکشے کمار نے اپنا قیمتی اپارٹمنٹ کیوں فروخت کردیا؟

Webdesk

|

11 Mar 2025

ممبئی : نامور بھارتی اداکار اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے بوری ولی میں اپنا ایک اپارٹمنٹ فروخت کردیا۔

 مشرقی ممبئی کے اس علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کو اکشے کمار نے 4 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا۔

بھارت کے جائیداد کی خرید و فروخت کے نگراں ادارے کے مطابق مذکورہ اپارٹمنٹ کی فروخت کی لین دین رواں ماہ ہی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کے اس اپارٹمٹ کا حجم ایک ہزار مربع فٹ سے زائد ہے، جبکہ اسکے لیے دو کاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ بھی مختص ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اکشے کمار نے اپنا یہ اپارٹمنٹ نومبر 2017 میں سوا دو کروڑ سے زائد میں خریدا تھا۔ تاہم اداکار کی جانب سے اس اپارٹمنٹ کو فروخت کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!